وزیراعلیٰ کی کلین کراچی مہم میں شرکت کی دعوت قبول ہے‘ سید عبدالرشید

167
کراچی: جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید لیاری کو احقوق دو کیمپ میں کارکنان کے ساتھ بیٹھے ہیں
کراچی: جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید لیاری کو احقوق دو کیمپ میں کارکنان کے ساتھ بیٹھے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)لیاری کو حقوق دو عوامی احتجاجی کیمپ کے نویں روز خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات سندھ نے کلین کراچی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے جسے میں نے قبول کرلیا ہے۔لیاری سمیت کراچی اور سندھ کے
عوام کو حکومت ریلیف دے ہم تعاون کرینگے، گزشتہ نو روز سے جاری لیاری کو حقوق دو کیمپ حکومت کی توجہ دلانے اور عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وزیر بلدیات نے کیمپ کا ایڈریس پوچھا ہے میں نے انہیں کہا کہ اگر مسائل کے حل کیلئے لیاری تشریف لائینگے تو لیاری والے مہمان نواز ہیں عوام انکا خیر مقدم کرینگے۔سید عبدالرشید نے کہاکہ شاہ لطیف بھٹائی روڈ پر پانی کی بائی پاس لائن کاکام واٹر بورڈ اور حکومت سندھ کررہے۔ڈی ایم سی جنوبی کا اس کام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ان کاکہنا تھا اب لیاری میں کسی نہ کسی صورت بلدیاتی نمائندے کام کرنا شروع ہوئے ہیں اب ڈنڈے پر کریں یا جھنڈا لگاکر لیکن کام کرنا پڑیگا،سید عبدالرشید نے اعلان کیا کہ مجھے عوام کی تائید حاصل ہے یہ کیمپ جاری رہیگا اور منزل تک ضرور پہنچیں گے۔