اسکاؤٹس کی واک میںگورنرسندھ کی برائے نام شرکت

113

کراچی(آن لائن)عالمی یوم امن پر اسکاؤٹس کی جانب سے واک کاانعقاد، گورنر سندھ عمران اسماعیل گرمی کی شدت برداشت نہ کرسکے، برائے نام شرکت کی اور تقریر کیے بغیر گورنرہاؤس واپس لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم امن پر اسکاؤٹس نے اسکاؤٹس آڈیٹوریم سے گورنر ہاؤس تا پریس کلب واک کا انعقاد کیا تھا سخت گرمی میں معصوم بچوں ان کے اساتذہ واک کرتے ہوئے گورنر ہائوس کے گیٹ نمبر ایک تک آئے جہاں کئی شرکا گرمی سے بے حال ہوگئے اور سخت گرمی اور تپتی دھوپ میں بچے پانچ منٹ تک گورنر کی آمد کا انتظار کرتے رہے جس کے بعد گورنر گیٹ تک تو آئے مگر گرمی کی شدت برداشت نہ کرسکے اور شرکا سے ملنے کے بعد واپس گورنر ہاؤس چلتے بنے اور پریس کلب تک واک میں بھی شامل نہیں ہوئے۔ سخت گرمی میں گورنر سندھ نے میڈیا نمائندگان کے سوالات بھی نہیںسنے اور انصاف لائرز فورم کے عہدیدارکو تقریرکا کہہ کر واپس لوٹ گئے جبکہ اسکاؤٹس نے بھی گورنر کے جانے کے بعد واپسی میں عافیت جانی پریس کلب جانے کے بجائے واپسی کا راستہ اختیارکیا۔