افغانستان میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکے 20 افراد ہلاک

246

کابل : افغانستان کے صوبے زابل میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرراساں ایجنسی کے مطابق مرکزی شہر قلات میں حساس ادارے این ڈی ایس کی عمارت کے قریب بم دھماکا ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک اسپتال کے قریب ہوا۔ حملہ آور حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن وہاں پہنچنے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے ایک اسپتال کے قریب دھماکا کردیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہےجبکہ واقعے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

 اسپتال کے قریب حملہ ہونے کی وجہ سے ہلاک اور زخمیوں میں خواتین، بچے، طبی عملہ، مریض اور ان کے تیماردار شامل ہیں۔

 دوسی جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کو نشانہ بنایا ہے۔