امریکی سفیر کی سندھ پولیس کو بہتر بنانے میں دلچسپی

228

کراچی: پاکستان میں موجود امریکی سفیر پال جونز کا آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کے ہمراہ سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا۔

امریکی سفیر اور آئی جی سندھ نے  سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا ،ہتھیاروں کےسمیولیٹرز کی مشق دیکھی اور خواتین پولیس افسران کیلئے بيریک بنانے کیلئے منتخب جگہ کا دورہ کیا۔ پروگرام امریکی حکومت کی 856 ملین روپے (5.35 ملین امریکی ڈالر) کی فنڈنگ سے ممکن ہوسکے ہیں۔

امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ اس کا کام صرف جرائم اور دہشتگردی سے نمٹنا نہیں بلکہ شہریوں کی مدد کرنا اور شہریوں کیلئے سازگار ماحول مہیا کرنا بھی ہے۔ امریکی حکومت کو فخر ہے کہ وہ سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ  صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں معاونت کررہی ہے۔

سندھ پولیس کی تربیت سازی کیلئے امریکا  نےپروگرام کےتحت اب تک 85 ہزار سے زائد پولیس افسران کو تیارشدہ 5 ماڈیولز کے مطابق تربیت دی جا چکی ہے۔سال 2018 میں آئی این ایل نے سندھ پولیس کے تربیتی مراکز کو بہتر بنانے کیلئے ہتھیاروں کے 30 سمیولیٹرز کاعطیہ دیا تھا تاکہ محفوظ طریقے سے تربیت دی جاسکے۔

آئی این ایل پروگرام کا مقصد سندھ کے 25 سالہ پرانے تربیتی نصاب میں جدت لانا ہے، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا بین الاقوامی بیورو  برائے منشیات و نفاذ  قانون 90 سے زائد ممالک میں کام کررہا ہے۔