بریگزٹ پر برطانوی وزیراعظم  کی یورپی کمیشن کے صدر سے ملاقات

155
لکسمبرگ سٹی: بورس جانسن اور یورپی کمیشن کے صدر ژان کلاڈ ینکر بریگزٹ بحران پر گفتگو کررہے ہیں‘ وزیراعظم زاویر بیٹل برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد اکیلے ہی پریس کانفرنس کررہے ہیں

لکسمبرگ سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے لکسمبرگ میں یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلوڈ ینکر سے ملاقات کی۔ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد جانسن کی یورپی کمیشن کے صدر سے پہلی بار ملاقات ہوئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علاحدگی کے لیے 31 اکتوبر کی تاریخ طے ہے اور لندن حکام کی کوشش ہے کہ بریگزٹ کسی معاہدہ کے تحت ہو سکے۔ دوسری جانب برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملاقات میں اگر بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کی پیشکش ہوئی تو برطانوی وزیر اعظم اسے قبول نہیں کریں گے۔