واشنگٹن میں امریکا اور بھارت کی مشترکہ فوجی مشقیں

315
واشنگٹن: امریکا اور بھارت کے فوجی مشترکہ مشقیں کررہے ہیں
واشنگٹن: امریکا اور بھارت کے فوجی مشترکہ مشقیں کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور بھارت کی مشترکہ فوجی مشقیں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوئیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کی فوج کے درمیان مختلف ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں امریکی اڈے پر ہونے والی مشقوں میں دونوں ملکوں کے فوجی اہل کاروں نے حصہ لیا، جس میں مختلف فوجی مشقیں، ورزش اور یوگا کیا گیا۔ امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی یہ سب سے بڑی فوجی اور دفاعی تعاون کی مشقیں ہیں جو 18 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس جلسے میں امریکا میں آباد بھارتیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے اور اس میں صدر ٹرمپ کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتوں کا اظہار ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ 22 ستمبر کو ہونے والی ریلی میں 50 ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔ یہ ریلی ہیوسٹن کے ایک بڑے فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔