عدالت عظمیٰ نے پی ٹی ایم کے رہنما عالم زیب کی ضمانت منظور کر لی

105

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عالم زیب کی ضمانت منظور کر لی۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔ عالم زیب پر ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کرنے کا الزامہے۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ کیا ملزم کی وڈیو کا فرانزک کرایا گیا۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ تاحال ایسی کوئی وڈیو ریکور نہیں ہوئی۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ مقدمے کا تاحال ٹرائل شروع نہیں ہو سکا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰنے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عالم زیب کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ دریں اثنا عدالت عظمیٰسے سیکورٹی گارڈز کو13سال بعد انصاف مل گیا‘ عدالت عظمیٰ نے نجی بینک کے برطرف سیکورٹی گارڈز کی درخواست پر ان کو واجبات اور اعزازیہ کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ برطرف 250گارڈز کو ایک لاکھ 75ہزار فی کس اعزاز یہ دیا جائے۔ پیر کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔