اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

256

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.30روپے سے کم ہو کر156.28روپے اور قیمت فروخت 156.40 روپے سے کم ہو کر 156.38 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت 173.50 روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 193.50روپے اور قیمت فروخت 195.50روپے پر بدستور مستحکم دیکھی گئی ۔