والدین کوکنٹرول کی فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل کا Irdeto کے ساتھ معاہدہ

189
یاسر منظور جنرل منیجر ،کانٹینٹ و ملٹی میڈ یا، پی ٹی سی ایل اور سی ای او Irdeto, معاہدے کے بعد ہاتھ ملا رہے ہیں
یاسر منظور جنرل منیجر ،کانٹینٹ و ملٹی میڈ یا، پی ٹی سی ایل اور سی ای او Irdeto, معاہدے کے بعد ہاتھ ملا رہے ہیں

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے Irdeto کے ساتھ وائی فائی مینجمنٹ کی ڈولپمنٹ اور والدین کو کنٹرول کی فعالیت کے لیے Irdeto اور Minim کی جانب سے با اعتماد ہوم سلوشن کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے ۔یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کو اپنے بچوں کو ناپسندیدہ مواد،اسکرین ٹائم مینجمنٹ اور کنیکٹڈ ڈیوائسز پرانٹر نیٹ استعمال کے کنٹرول اور رسائی سے محفوظ رکھنے کی سہولت فراہم کرے گی۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر ، یاسر منظور جنرل منیجر ،کانٹینٹ و ملٹی میڈ یا، پی ٹی سی ایل،نے کہا ” اس شراکت داری کے ذریعے ہمارے صارفین گھرو ں پر استعمال ہونے والے انٹر نیٹ کے حوالے سے والدین موثر کنٹرول اور سیکورٹی کے ذریعے ذہنی سکون و اطمینان حاصل کرسکیںگے ۔پی ٹی سی ایل تکنیکی جدت کے اعتبار سے سب سے آگے ہے ،اور ایک ذمہ دار سماجی کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے ہم گھروں پر استعما ل ہونے والے وائی فائی انٹر نیٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ٹرسٹڈ ہوم پی ٹی سی ایل کے صارفین کو مرکزیت دینے کے رجحان سے منسلک ہے اور یہ یقین دلاتے ہیںکہ ہم اپنے صارفین کو جدید سلوشن فراہم کرسکتے ہیں۔ ” Doug Lowther ، سی ای او Irdeto, ، نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میںبراڈ بینڈ تک رسائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔