امریکا کے سفیر کا اینگرو ایل این جی ٹرمینل کا دورہ

183
امریکا کے سفیر پائول ڈبلیو جونزکا ایل این جی ٹرمینل کے دورے کے موقع پر عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو
امریکا کے سفیر پائول ڈبلیو جونزکا ایل این جی ٹرمینل کے دورے کے موقع پر عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں امریکا کے سفیر پائول ڈبلیو جونز نے اینگرو ایل این جی ٹرمینل کا دورہ کیا اور4سال کے قلیل ترین عرصے میں 250ایل این جی کارگو جہازوں کی جہاز سے جہاز ایل این جی کی منتقلی کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔امریکی سفیر کاپورٹ قاسم پرواقع اینگرو کے ایل جی ٹرمینل پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے استقبال کیا۔ اس موقع پر یوایس قونصل جنرل اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ پائول ڈبلیو جونز نے ملک کے پہلے فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسیفکیشن یونٹ (FSRU)کا بھی جائزہ لیا جو کہ2015ء میں اینگرو ایلنجی ٹرمینل کے لیے پاکستان لایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اینگرو ایلنجی ٹرمینل اینگرو اور امریکی کمپنی ایکسلریٹ انرجی کا اشتراک ہے جبکہ اس کے انوسٹمنٹ پارٹنرز ورلڈ بینک گروپ اور ہالینڈ کا رائل ووپاک ہیں۔ اس موقع پر امریکی سفیر پائول ڈبلیو جونز نے ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ گھروں اور صنعتوں کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کرنے کے لیے صاف اور سستی گیس ایل این جی کے ذریعے پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے اینگرو اور ایکسلریٹ کی شراکت داری دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہادنیا کے تیز ترین 250 جہازوں سے دوسرے جہازوں کو ایل این جی کی منتقلی پرمیں دونوں کمپنیوںکو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔