کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کی پٹیشن کی سماعت آج ہو گی

195

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت و لاپروائی کے باعث کرنٹ لگنے سے 30سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت منگل 17ستمبر کو ہو گی ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سماعت میں شر کت اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کریں گے ۔ واضح رہے کہ 27اگست کی سماعت میں معزز عدالت کی جانب سے چیئرمین نیپرا ،سیکرٹری واٹر اینڈ پاور ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کیے گئے تھے اور اگلی سماعت 17ستمبر مقرر کرتے ہوئے ان کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ آج کی سماعت میں حافظ نعیم الرحمن اپنے وکیل عثمان فاروق کے ساتھ عدالت کے روبرو موجود ہوں گے ۔وکیل کی جانب سے پٹیشن کے حوالے سے مزید دلائل پیش کیے جائیں گے ۔