دشمن ملک کو جاسوسی کی دعوت دینا ملکی سلامتی سے کھلواڑ ہے، پیپلز پارٹی

123

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے عمران خان کے ایک ٹی وی انٹرویو جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستان میں را کے ذریعے جاسوسی کرانے کی دعوت دی ہے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ملک کو جاسوسی کرنے کی دعوت دینا انتہائی خطرناک عمل اور ملکی سلامتی سے کھلواڑ ہے۔ نفیسہ شاہ نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان پاکستان میں مودی وائسرائے ہیں کہ انہیں را کے ذریعے پاکستان کی جاسوسی کرنے کی دعوت دے رہے ہیں، عمران خان کے اس بیانیے سے یقینی طور پر کلبھوشن کیس سے ہمارا موقف کمزور ہوا ہے، ایک طرف کلبھوشن کو جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت دی جاتی ہے اور دوسری طرف سلیکٹڈ وزیراعظم مودی کو جاسوسی کی دعوت دے رہے ہیں۔