بھارت کا جنگی جنون دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے ‘عبدالجمیل

111

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے ضلعی وعلاقہ جات کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے ۔ پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا نفاذ ہے ۔اقوام متحدہ اور مسلم ممالک اس بدترین غنڈہ گردی کا نوٹس لیں اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکا نفاذفوری طور پر ختم کیا جائے ۔ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے ۔کشمیریوں کے گھروں پر خوراک اور ادویات ختم ہوچکی ہیں ۔بھارت نے پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے اور کشمیریوں کے ساتھ ظلم کوبربریت کی جارہی ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کے بجائے جہاد کا حکم دیں اور پوری قوم کو مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر جمع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے بجائے جہاد کے ذریعے حل ہوگا ۔مسلم ممالک بھارت کا معاشی بائیکاٹ کریں ۔ بھارت نے آرٹیکل370کا خاتمہ کرکے پوری دنیا میں اپنا گھنائونا چہرہ بے نقاب کر لیا ہے ۔بھارتی حکمرانو ںکا مکروہ چہرہ کھل کر دنیا کے سامنے آگیا ہے ۔اوآئی سی اور مسلم ممالک بھارت کا معاشی بائیکاٹ کریں ۔بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی سے دنیا کے امن کودائوپرلگادیاہے ۔بھارت کا جنون لائن آف کنٹرول کی صورت حال کو مزید خراب کر رہا ہے ۔مودی جو کچھ کر رہا ہے وہ پری پلان ہے اور یہ ان کے انتخابی منشور کاحصہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج کشمیری پاکستان اور پوری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔بھارت نے جو کچھ کیا ہے اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑینگے ۔بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو کچل رہا ہے ۔بھارت کی ہٹ دھرمی سے خطے کے ایک ارب لوگ براہ راست متاثر ہونگے۔