عالمی ادارے کشمیر یوںکوبنیادی حقوق فراہم کریں‘سنی تحریک

86

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن مسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم اور انتشار کی سازش کررہے ہیں،ہمیں اتحاد ویکجہتی سے اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے بڑی سے بڑی طاقت کو جھکایا جا سکتا ہے،کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،ریلیاں ،جلسے، سیمینار اور مظاہرے کشمیریوں سے یکجہتی اور انہیں حق خود ارادیت دلانے کیلیے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد ہے،حکومت اور پاک فوج کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں کوشاں ہیں،عالمی قوتوں نے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم پر آواز بلند نہیں کی تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے،عالمی ادارے کشمیر پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے کشمیریوں کو بنیادی حقوق فراہم کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنان کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اساس کلمہ طیبہ ہے اسلام دشمن پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملے کے درپے ہیں۔