سعودی آئل فیلڈ پر ڈرون حملوں نے تباہی مچادی

344
FILE

سعودی عرب کے شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہر بقیق میں خام تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ کو ڈرون میزائل نے نشانہ بنایا ہے۔حملے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کافی مالی نقصان پہنچا۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے  ہوئے کہا ہے کہ وہ اس امر کی تحقیقات کررہے ہیں کہ ان حملوں میں کون ملوث ہے،سعودی عرب نے اب تک کسی تنظیم یا گروہ کو اس میں ملوث قرار نہیں دیا۔