اسلام آباد چیمبر پر قابض فائونڈر گروپ کے دن تھوڑے ہیں

105

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) با اثر فائونڈرگروپ نے اسلام آبادچیمبر پر کئی دہائیوں سے قبضہ کیا ہوا ہے جن کے دن تھوڑے ہیں۔قبضہ گروپ سے ان کے تمام کارناموں کا حساب لیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ سرفراز مغل نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد ایک نئے دور کا آغاز ہو رگا جس میں تاجر کو عزت ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اسلام آباد چیمبر میں جمہوریت اور اس کی ساکھ کی بحالی ہے اور ہم ووٹ کے ذریعے اس ادارے کو آزاد کرا کے وہ تمام کام کروائیں گے جو سالہا سال سے رکے ہوئے ہیں۔ سرفراز مغل نے کہا کہ فائونڈر گروپ نے ہمیشہ تاجروں کو دھوکہ دے کر ذاتی فوائد بٹورے ہیں۔چیمبر مخصوص گروپ کے مفادات کی لونڈی بنا ہوا ہے اور اس کے وسائل کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے جبکہ قانون کرایہ داری اورٹیکس سمیت تمام اہم معاملات میں تاجروں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام اور کاروباری برادری کی مشکلات میں زبردست اضافہ ہوا ہے اس لیے صورتحال بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔