ٹنڈو آدم، علامہ محمد راشد مدنی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مقرر

199

ٹنڈو آدم (پ ر) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈو آدم کا تین سالہ انتخاب، علامہ محمد راشد مدنی امیر، حافظ محمد فرقان انصاری ناظم اعلیٰ منتخب، شبان ختم نبوت سندھ، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی مبارکباد۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈوآدم کا تین سالہ انتخاب دفتر ختم نبوت میں ہوا جس میں 100 سے زائد ممبران نے شرکت کی۔ دستورکے مطابق سابق امیر ڈاکٹر محمد خالد آرائیں نے سابق ناظم حافظ محمد فرقان انصاری کیساتھ مل کر سابقہ باڈی کو ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد انتخابات عمل میں لائے گئے جس کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ علامہ محمد راشد مدنی بلا مقابلہ امیر جبکہ حافظ محمد فرقان انصاری ناظم اعلیٰ، خازن ملک ذوالفقار نقشبندی، ناظم تبلیغ محمد ثاقب شیخ چاندا، مفتی ابو حذیفہ کو ناظم نشر و اشاعت منتخب کیا گیا، مجلس عمومی کے لیے حاجی محمد عمر جونیجو کے نام پر اتفاق ہوا۔ دریں اثنا شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی امیر حافظ محمد ایمان سموں، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی رہنمائوں مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، مفتی نافع مصطفی انڈھڑ ودیگر نے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور تحفظ ناموس رسالت کے مسئلے پر مکمل تعاون کا یقین دلایا۔