ریونیو ملازمین کے پروموشن سینارٹی کے مطابق کیے جائیں، مراد علی چاچڑ

122

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایپکا سندھ کے صدر مراد علی چاچڑ، جنرل سیکرٹری ولی محمد سومرو، شاہد سومرو ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کے پروموشن 1986ء کی سینارٹی لسٹ کے مطابق کیے جائیں، چار سال سے لوئر اسٹاف سمیت دیگر پوسٹوں کو پروموٹ نہیں کیا گیا، بورڈ آف ریونیو حیدرآباد سیکرٹریٹ کے ملازمین کے پروموشن نہ کیے جانے سے ان میں بے چی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن وائز الگ الگ سینارٹی ترتیب دے کر پروموشن کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے سینئر بورڈ آف ریونیو شمس الدین سومرو سے مطالبہ کیا کہ بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ حیدر آباد کے اندر ریونیو سٹی جام شورو کے دفتر کو جلد از جلد فعال کیا جائے اور مذکورہ اراضی کے ساتھ دیوار تعمیر کی جائے تاکہ ملازمین اپنے پلاٹوں پر گھر بنانے کا آغاز کرسکیں۔ انہوں نے ڈی جی نیب سندھ سے اپیل کی کہ سندھ یونیورسٹی کی جانب سے ریونیو ملازمین کی رہائشی اسکیم پر زبردستی دیوار بناکر قبضہ کرنے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے۔