اینگرو اور ٹوٹل پارکو پاکستان کے درمیان پارٹنرشپ معاہدہ

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فرائزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ نے جوائنٹ مرچنٹائزنگ پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب فرائزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر فرائز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی احمد خان اور ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آلیور سابری نے دستخط کیے۔ اس موقع پر علی احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے ہم ملکی سطح پر 100 سے زائد بونجور شاپس کھولنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں ۔ دو اہم اداروں کے درمیان معاہدے سے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ اینگرو مختلف پراڈکٹ میں معیار کو اچھا بنانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتا ہے۔ آلیور سابری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقل کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہمارے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ معاہدہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہم وقت کے ساتھ ساتھ چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا نظریہ ’’سب سے پہلے صارف‘‘ ہے۔ فرائزلینڈ کیمپینا اینگرو ایک مستند ادارہ ہے اس کے ساتھ مل کر کام کرنے میں کارپوریٹ سیکٹر میں مزید بہتری آئے اور صارفین کو بہتر خدمات میسر ہوں گی۔ واضح رہے کہ ٹوٹل پارکو لمیٹڈ پاکستان کا شمار ملک کی بڑی انرجی کمپنیوں میں ہوتا ہے اور پورے ملک میں ٹوٹل پارکو کے 800 سے زائد پیٹرول پمپ موجود ہیں۔