ایم کیو ایم کا عزاداروں کے لیے طبی امدادی کیمپ کا انعقاد

164

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ )پاکستان(فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن حیدر آباد کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی یوم عاشور کے عزاداروں کو طبی سہولت فراہم کرنے کیلیے اسٹیشن روڈ پر طبی امدادای کیمپ کا
انعقاد کیا گیا ۔طبی امدای کیمپ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست میئر سید سہیل مشہدی حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد خان ،سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی ،جوائنٹ آرگنائزرز راشد خان ،عمرالوری،افتخار قائم خانی ،سعید عزیز ،رفیق اجمیری واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی ،صلاح الدین ،راشد خلجی ،ندیم احمد صدیقی ،ناصر حسین قریشی سمیت خدمت خلق فائنڈیشن کے ڈاکٹرز و پیر امیڈیکل اسٹاف اور رضا کاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ایم کیوایم کے طبی امدادی کیمپ کا ڈپٹی کمشنر حیدر آباد عائشہ ابڑو ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی ابراہیم ارباب اور انجمن حیدر ی کے علی نواز بھٹو ، رضا ایرانی سمیت دیگر سرکاری افسران اور مذہبی انجمنوں کے عہدیداران نے دورہ کیا اور ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن حیدر آباد کی جانب سے عزاداران حسین کو طبی امدادفراہم کرنے کیلیے عملی اقدامات کو سراہا ۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے کیمپ پر عزاداران کو طبی امداد فراہم کرنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی طرز سیاست صرف اور صرف انسانیت کی خدمت پرمبنی ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان نے ہمیشہ اپنے طرز عمل سے یہ ثابت کیا ہے وہ تمام مذاہب و مسالک کے درمیان مذہبی ہم آئینگی اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے میں پیش پیش رہی ہے ۔
خدمت خلق فائونڈیشن