فارورڈ بلاک سے متعلق میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، سراج درانی

144

کراچی (آن لائن ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک سے متعلق میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔اتفاقی طور پر سیاست دان نہیں بنا،سازش میں کچھ اپنے بھی ملوث ہیں۔قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔بدھ کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں کوئی غلط کام کیا نہ ہی کرپشن کی۔ میرے ہاتھ صاف ہیں جو وقت ثابت کر دے گا۔ جیلوں میں رہنا میرے لیے نئی بات نہیں، پیپلز پارٹی کا سچا جیالا ہوں جو جھکتا ہے نہ ہی بکتا ہے، کارکن بن کر شروعات کی، اتفاقی سیاست دان نہیں بنا۔ بلاول ، آصف زرداری اور فریال تالپور پر مکمل اعتماد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف ہونے والی ایسی سازشوں کو پارٹی قیادت کے حکم پر مکمل طور پرناکام بنائیں گے۔ میر امیڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے پہلے بھی پا رٹی کے ساتھ وفادار تھا اب بھی ہو ں۔ میڈیا ٹرائل میں میرے مخالفین سمیت کچھ اپنے بھی ملوث ہیں جن کو جلد بے نقاب کر وں گا ۔
سراج درانی