وزیراعظم 14ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کرینگے

144

پشاور( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے۔پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کے لئے کھول دیا ہے، تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ تمام عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ طورخم 24 گھنٹے کھلا رہنے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔
طورخم بارڈر