حکومت کے 2 برس میں 30 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونیکا خدشہ ہے، چودھری سجاد سرور

110

اسلام آباد (نامہ نگار) سارک ایس ایم ای کمیٹی کے وائس چیئرمین چودھری سجاد سرور‘ تاجر رہنمامحمد ایاز اور عمران شبیر عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 45 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں جبکہ 15 لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق جی ڈی پی میں افزائش کی شرح 2.4 فیصد رہے گی جبکہ مہنگائی کی شرح 13 سے 15 فیصد کے درمیان رہے گی۔