پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے،راجا فاروق حیدر

92

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجامحمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے، بھارت نے استعماری طاقت سے کشمیر کے شہریوں کو جھکانا چاہتا ہے جس کو انہوں نے مسترد کردیا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، کشمیری 72 سال بعد بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں، دنیا بھر میں مقیم کشمیری اپنے بھایئوں کی مدد کے لیے بے تاب ہیں، کشمیری شہریوں کا لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کے لیے مجھ پر دبائو ہے جس پر آج بدھ کی شام سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ،آزاد کشمیر کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کے لے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کوغیر ملکی دورے سے واپسی اور سیاسی رہنمائوں کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 72 سال بعد بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں ۔ آزاد کشمیر کی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ کشمیری اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے جبر و ظلم کے ذریعے کشمیریوںکو مغلوب کرنا چاہتا ہے جس کو انہوں نے مسترد کردیا ہے۔