فوری تنخواہ ادا کرکے میرے بچوں کو بھوک سے بچایا جائے، خادم حسین انصاری

116

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ملک ٹاؤن کوٹری کے رہائشی ایچ ڈی اے ملازم خادم حسین انصاری نے اپنی معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کی اکہ ایچ ڈی اے کا ملازم ہوں کئی ما سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے گھر میں فاقہ کشی کا عالم ہے کئی مار متعلقہ افسران سے رابطہ کیا لیکن سوائے جھوٹی تسلیوں کے کچھ نہیں ملا انہوںنے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کرکے بچوں کو بھوک سے بچایاجائے ۔