وہاڑی: پولیس تشدد کی شکار ظہوراں بی بی کی حالت نہ سنبھل سکی

221

وہاڑی (صباح نیوز) پولیس تشدد کی شکار ظہوراں بی بی کی حالت نہ سنبھل سکی، ڈاکٹروں نے عزیزوں کو خاتون سے زیادہ باتیں کرنے سے منع کردیا۔ خاتون ظہوراں بی بی نے رات گئے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے تشدد کے دوران مجھے مکمل برہنہ کیے رکھا اور میرے پاؤں پر رولر چلاتے رہے مجھے خدشہ ہے کہ میں معذور ہوچکی ہوں اور چلنے پھرنے سے بھی عاری ہو جاؤں گی ،ظہوراں بی بی نے بتایا کہ پولیس والے مجھ پر تشدد کی آ وازیں کسی کو ٹیلی فون پر سنا رہے تھے اور ہنس رہے تھے ۔ ظہوراں بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے بہترین علاج کی سہولت کیلئے لاہور کے اسپتال میں داخل کروایا جائے مجھے اورمیرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔