بدین یوم عام شور پر سیکورٹی کے سخت انتظامات موبائل سروس بند رہے گی

87

بدین (نمائندہ جسارت) یوم عاشور کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات سخت، ضلع میں یوم عاشور کی مناسبت سے 118 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر عاشور کے جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے 2295 پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں جو اس موقع پر حفاظتی فرائض سر انجام دیں گے، اس کے علاوہ پاک رینجرز کے 140 اہلکار جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ضلع بدین میں ایک امام بارگاہ کو انتہائی احساس اور 14 امام بارگاہوں کو احساس قرار دیا ہے۔ بدین ضلع بھر میں امام بارگاہوں کی مجموعی تعداد 38 ہے جبکہ ضلع بھر میں 485 مجالس کا سلسلہ بھی سخت سیکورٹی میں جاری ہے۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کے مطابق ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی تلاشی کے علاوہ مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی جارہی ہے تاکہ سیکورٹی اور امن امان قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔ ضلع انتظامیہ کی سفارش پر تمام موبائل فون سروس بھی بند رہیںگی۔