حسینی کردارہی امت کوسرخرو کرسکتاہے، شمس الرحمن سواتی

125

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکسان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے یوم عاشور کے موقع پر شہید کربلا حضرت امام عالی مقام ؓ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؓنے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دین کو ہمیشہ کے لیے سر بلند کردیا ۔حسینی کردار اور اسوہ حسینی کو اپنا کر امت مسلمہ دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتی ہے ۔امام حسین ؓ نے یزید یت کے سامنے کلمہ حق بلند کیا آج بھی ضرورت ہے کہ وقت کے یزیدوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا جائے۔امام حسین ؓ اور ان کے اہل خانہ کی قربانی رہتی دنیا تک ایک مثال ہے ۔حسینی کردار ہمیشہ زندہ وپائندہ رہے گا ۔امام حسین ؓ نے اپنی جان قربان کر دی مگر اپنے نانا کے دین پر آنچ نہیں آنے دی۔امت مسلمہ آج بھی حسینی کردار کو اپنا کر طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔کربلا کا میدان درس انقلاب اور کامیابی کا راستہ ہے ۔کربلا طاغوت کے سامنے کھڑا ہوجانے کا درس دیتا ہے ۔