قادیانی اسلام اور پاکستان کے غدارہیں،مولاناامین انصاری

149

کراچی (پ ر) متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمدشکیل قاسمی کی زیرصدارت منعقدہ تاجدارختم نبوت کانفرنس سے مہمان خصوصی مرکزی صدر مولانامحمدامین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی،علامہ شاہدین اشرفی،میزبان علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، مفتی اظہاراللہ ہزاروی، قاری کلیم اللہ نقشبندی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 7ستمبر 1974ء یوم ختم نبوت کی تحریک وجدوجہدو لازوال قربانیوںاور شہداء کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔دنیاکی کوئی طاقت اور امریکی کاسہ لیس حکومت قانون ختم نبوت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرسکتی،عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنے کے لیے پوری قوم سرسے کفن باندھ کر ہر قربانی دینے کو تیار ہے، تحفظ ختم نبوت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے رول ماڈل ہیں۔مہمان خصوصی مرکزی صدر مولانامحمدامین انصاری نے کہا کہ منکرین ختم نبوت اول روز سے پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جس کے نتیجے میں1971ء میں وطن عزیزپاکستان دولخت ہو،اس کے بعد بھی قادیانیوں کی سازشوں میں کمی نہیں آئی۔