کلفٹن میںایک شخص قتل ایوب گوٹھ سے لاش برآمد

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن بلاک 2 مرین ڈرائیو کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالحئی ولدعبدالحد نامی شخص جاں بحق ہو گیا،فائرنگ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کی جس سے عبدالحئی زخمی ہوا جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ،پولیس واقعہ کوذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ۔ایوب گوٹھ سے 25سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہو ئی ،لاش بند مکان کے بیت الخلاء سے برآمد ہوئی ۔