جیکب آباد، کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

166

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ محبت کھوسو میں 30سالہ ربنواز کھوسو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ قصبہ بندے علی ٹانوری میں گھر کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 50 سالہ بہار علی اور اسکو بچاتے ہوئے اس کی بہو 30 سالہ مورزادی ٹانوری چل بسے۔