بھارت کی چاند پر پہنچنے کی دوسری کوشش بھی ناکام،2 ہزار کروڑ روپے ڈوب گئے

656

بھارت کا چاند پر پہنچنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا، مودی سرکار نے چاند پر پہنچنے میں سبقت لے جانے کی خاطر غریب بھارتی عوام کے 2 ہزار کروڑ روپے ڈبو دیے۔

بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ منقطع ہوگئے۔خلائی مشن کی ناکامی پر بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے جس کےبعد بھارتی وزیراعظم انہیں تسلیاں دیتے رہے۔

واضح رہے کہ زمین کے گرد چاند اس انداز سے گردش کرتا ہے کہ ہمیشہ اس کا صرف ایک رُخ ہماری طرف رہتا ہے جبکہ دوسرا رُخ ہماری نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔ اس کیفیت کو سائنسی اصطلاح میں ’’ٹائیڈل لاک‘‘ کہا جاتا ہے۔

چندریان 2 مشن کا مقصد، چاند کے اس حصے پر اُتر کر وہاں کا جائزہ لینا تھا جو زمین سے مخالف سمت میں ہے اور ہمیں دکھائی نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس خلائی مشن کی ناکامی کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہوگا۔