۔7ستمبر پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامے کا دن‘ قادیانی غیرمسلم قرار دیے گئے

183

 

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان کی پارلیمان نے آج7 ستمبر کو تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے قادیانیوں اور مرزائیوں کو آئین کے تحت غیر مسلم قرار دیا۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں آئین میں ترمیم کی گئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ریکارڈ کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974 ء کو آئین میں دوسری ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا اس حوالے سے ملک میں وسیع پیمانے پر تحریک بھی چلی تھی جس میں بڑی تعداد میں محمدؐکے جاں نثار شہید ہوئے۔
لاہور میں وسیع پیمانے پر شہری نشانہ بنے ۔ عوام کے مطالبے پر یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آیا طویل بحث کے بعد 7 ستمبر 1974 ء کو آئین کے تحت پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے د یا۔ 17 ستمبر 1974 ء کو صدر پاکستان نے آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ توثیق کی۔ اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقریبات اور پروگرامات ہوں گے ۔علاوہ ازیں 7 ستمبر 1974 ء کو قادیانیوں کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے غیر مسلم قرار دینے کی کارروائی میں حصہ لینے والے ارکان پارلیمنٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔ تحفظ ختم نبوتؐ پاکستان اور کشمیر کے شہدا کے لیے دعا کی گئی ۔گزشتہ روزجامع مسجد میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاؤس میںمولانا احمد الرحمن نے دعا کرائی ۔اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ کے تاریخی کارنامے کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے غیر مسلم قرار دیا گیا اس تاریخی کارنامے پر کارروائی میں حصہ لینے والے ارکان پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔شہداء تحفظ ختم نبوتؐ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
7ستمبر