مقبوضہ کشمیر میں مظالم، ایک اور بھارتی افسر احتجاجاً مستعفی

142

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک ماہ کے دوران دوسرے سول بیوروکریٹ افسر نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے غیر آئینی اقدامات پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا کے ضلع ڈکشن کنڑ کے ڈپٹی کمشنر سسی کانتھ سینتھل نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی پالیسیوں سے شدید اختلاف کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ 40 سالہ ڈپٹی
کمشنر کا انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر کے 2009 کے بیچ سے تعلق تھا۔سسی کانتھ سینتھل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، غیر آئینی بل پر عمل درآمد کے لیے ایسے اقدامات اْٹھائے جا رہے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔ ایسی صورت حال میں میرا سول سروس میں رہنا غیر خلاقی ہوگا۔سسی کانتھ سینتھل کا استعفیٰ منظر عام پر آنے کے باوجود مودی سرکار اپنی ڈھٹائی پر قائم ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ استعفا ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا گیا ہے جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ قبل ازیں بیوروکریٹ کنان گوپی ناتھن نے مقبوضہ کشمیر کی دگر گوں حالت پرا استعفا دے دیا تھا۔
بھارتی افسر استعفا