یونانی جزیرے لیسبوس پر تارکین وطن اور پولیس میں جھڑپیں

367
یونان: بحیرہ روم کے جزیرے لیسبوس پر پُرتشدد احتجاج کے بعد تارکین وطن کو منتقل کیا جا رہا ہے
یونان: بحیرہ روم کے جزیرے لیسبوس پر پُرتشدد احتجاج کے بعد تارکین وطن کو منتقل کیا جا رہا ہے

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونانی جزیرے لیسبوس پر تارکین وطن کا موریا کیمپ میدان جنگ بن گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق تارکین وطن نے حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور کیمپ کے عملے پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسا دیے۔ اس دوران فریقین کے در میان جھڑپیں ہوئیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔