دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے،کورنگی کاز وے پھر زیر آب

574

کراچی میں نکاسی آب  کرنے کے دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے ،کورنگی کاز وے پھر زیر آب آ گئی۔

کراچی میں ملیر ندی میں برساتی پانی بھر جانے سے کورنگی کاز وے روڈ زیر آب آ گئی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آمد و رفت کیلئے متبادل راستہ جام صادق پل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں برس برسات کے دوران اکثر علاقے پانی میں ڈوبے نظر آئے، شہر میں کچرے کی سیاست نے جہاں ہر طرف بدبو پھیلا رکھی ہے وہاں بیماریاں پھیلنے کا بھی شدید اندیشہ ہے۔