حکومت کا مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل کانفرنس بلانے کا فیصلہ

595

حکومتِ پاکستان نے کشمیر ایشو پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرس کا انعقاد وزارت قانون کرے گی جبکہ سیکرٹری قانون کو کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر بات کی جائےگی جبکہ کانفرنس سے عالمی برداری کو آگاہ کیا جائے گاکہ بھارت مقبوضہ وادی کونیوکلیئرفلیش پوائنٹ بناچکاہے۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہوگا۔ کانفرنس میں پاکستان میں موجود سفارتکاروں سمیت برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز پر متحرک ارکان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔