امیر جماعت اسلامی کراچی کی قیادت میں اسکولوں کے طلبا کی”یکجہتی کشمیر واک”

388

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ماڑی پور روڈ پر نجی اسکولوں کے طلبا پر مشتمل چلڈرن واک کی قیادت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ چلڈرن واک میں شریک ہر بچہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہے ، حکمرانوں کو غیر ت دلانا چاہتے ہیں کہ ہر بچہ کشمیریوں کے لیے لڑنے کو تیار ہے ، 26دن سے مقبوضہ کشمیر جنگ زدہ علاقہ بنا ہوا ہے ‘ پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کےلئے احتجاج ہو رہا ہے اگر پاکستانی فوج کشمیر میں داخل ہو گی تو ان شاءاللہ ہم آزاد کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر بھی حاصل کرلیں گے،مسلم ممالک میں مسلمان حکمران ہی مسلمانوں کو کشمیر سے یکجہتی کےلئے احتجاج سے روک رہے ہیں،  مودی مقبوضہ کشمیر کے بعد آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرنا چاہتا ہے  حکومت اور فوج نے جلد ہی کوئی عملی قدم نہ اٹھایا تو دنیا ان کی بات کبھی نہیں سنے گی‘ دنیا کمزور کے نہیں ‘طاقتور کے پیچھے چلتی ہے۔