مصباح الحق نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

873

لاہور: سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کیلئے  مصباح الحق نے آج باضابطہ طور پردرخواست جمع کرائی ہے۔

اس سے قبل مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان  کو ملاقات کے بعد پیش کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں، درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔

انھوں  نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔