عوامی مسائل کو حل کرنیکے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں‘امین الحق

178

کراچی(پ ر) حق پرست رکن قومی اسمبلی امین الحق نے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان کے ہمراہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کا معائنہ کیا ۔بلدیہ غربی میں رہائش پذیز افراد کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلیے چیئرمین بلدیہ غربی نے جنگی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت کچرے کی منتقلی اور تمام یونین کونسلوں کے اراکین کی مشاورت سے صفائی ستھرائی کے کاموں کا آغاز کردیاچیئرمین نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف زونوں میںجاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپ سب کے تعاون اور مدد سے ہم سب آج اس قابل ہوئے ہیں کہ عوامی مسائل کو حل کرنیکے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں مختلف یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی آپس کی عدم تعاون سے بلدیہ غربی کی مجموعی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی تھی جگہ جگہ کچرہ اور گندگی کی شکایات اور عوامی صحت کو ناقابل تلافی نقصان کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام یونین کونسلوں میں موجود گلیوں محلوں میںندی نالوں مارکیٹوں ،اسپتالوں ،اسکولوں ،کالجوں اور دیگر ان مقامات پر جہاں کچرہ وگندگی موجود تھی اس کو صاف کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔