ضلع مہمند ،بارودی سرنگ دھماکے میں 3 بچے زخمی

267

مہمند ( آن لائن ) ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ دھماکے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔ واقعہ تحصیل صافی کے علاقے ساگی میں پیش آیا۔ بچے پہاڑی پر گھاس کاٹ رہے تھے۔ دھماکے میں 3بچے زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی
حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ضلع مہمند دھماکا