شہدادپور، اسلامک سائنس کالج کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے تقریب

517

شہداد پور (نمائندہ جسارت) شہدادپور اسلامک سائنس کالج کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کے طلبہ نے کراٹے، ایتھیلیٹیس، اسپورٹس مین اسپیڈ، تقریری مقابلے اور کشمیر پر نغمے پڑھ کر سامعین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شہداد پور بابر نظامانی، اسلامک سائنس کالج کے پرنسپل خالد ظہور بیگ، شہداد پور پریس کلب کے صدر ارشاد بخاری، دائرہ مہدویہ کے پیرو مرشد سید میرا شہاب، ورلڈ شوٹو کراٹے کلب کے انسٹریکٹر محمد مشتاق عباسی، انجمن تحفظ تاجران شہداد پور کے صدر الحاج غلام دستگیر قریشی، ملی مسلم لیگ کے رہنما حافظ رضا اللہ، سر عبدالواحد سمیت سیاسی، سماجی، تجارتی تنظیموں، شہریوں کے علاوہ کالج کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔