عمرکوٹ، اقلیتی برادریاں 31 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گی

125

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہزاروں ہندوؤں اور مختلف اقلیتی برادریاں 31 اگست بروز ہفتے کو مظلوم کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر وفاقی وزرا اور اقلیتی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو بھرپور پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو اور دیگر اقلیتی مذاہب سے وابستہ لوگ مکمل محفوظ ہیں۔ ان ہندوؤں کی جان و مال کو حکومت پاکستان اور ریاست کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔ جسارت کو تحریک انصاف کے رہنما لال چند مالھی نے بتایا کہ 31 اگست کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں کی تعداد میں پاکستان باالخصوص سندھ میں بسنے والے ہزاروں ہندو اور مختلف اقلیتی برادریاں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے جارہی ہیں۔