میڈیا پر پابندی :صحافیوں کا ایل او سی کی جانب مارچ

416

مظفر آباد: آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایل او سی کی جانب مارچ شروع کردیا۔

سینٹرل یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا ۔ موجودہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول کی جانب یہ پہلا مارچ ہے جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں کے صحافیوں کی بڑی تعداد  شریک ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو کام نہ کرنے دینے اور اخبارات و نیوز چینلز کی بندش کیخلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات بھی اپنے ساتھ لے کر چکوٹھی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس یہ سامان ایل او سی سے مقبوضہ کشمیر بھیجے جہاں کئی روز کے کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن کیوجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔