وزیر آبی وسائل کا دریائے سندھ پر بیراج بنانے کا اعلان

405

کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سندھ کے عوام کوخوشخبری سناتے ہوئے سندھ بیراج بنانے کااعلان کردیا اور کہا پانی کا مسئلہ حل کرنے جارہے ہیں، عمران کریڈٹ نہیں چاہتے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سندھ کے صوبائی وزرا کے
ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے پانی کا مسئلہ سندھ حکومت اور کراچی مل کر حل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان سندھ کے مسائل کے لیے فکرمند ہیں۔ وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیساتھ مل کرپانی کامسئلہ حل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ہماری سیاست الگ ہے مل کر کام کریں گے، سیاست اپنی جگہ ہے، مسائل سے متعلق کوئی تعصب نہیں کررہے۔ جب ملک اورترقی کی بات ہوتوکوئی سیاست نہیں ہوگی نہ کرنے دیں گے ، صوبوں کے مسائل اور ملکی سلامتی کی بات ہو تو ہم سب ایک ہیں۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کوٹری بیراج سے45کلومیٹردوردریائے سندھ پرایک اوربیراج بنائیں گے، عمران خان کوکریڈٹ نہیں چاہیے مسائل کاحل چاہیے، صوبے کی ترقی یاملک کی ترقی میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سہیل انورسیال سے درخواست کی ہم سیاسی تعصب نہیں کررہے، ہم کھلے دل کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ قبل ازیںوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر پانی کا مسئلہ حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سندھ بیراج