ٹنڈوالہٰیار، منشیات کے عادی نوجوان پیسے نہ ہونے کے سبب چوریاں کرنے لگے

162

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) مسن تھانے کی حدود گوٹ جیون لغاری میں غوثیہ جامع مسجد سے نامعلوم چور مسجد کا سولر سسٹم چوری کر کے فرار جبکہ سلطان آباد تھانے کی حد کمارو شریف سے زمیندار شہزاد احمد ولد اللہ بچایو ہالیپوتہ زمین سے 2 لاکھ روپے کا پندرہ کے وی سولر اور موٹر نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ گزشتہ رات سے قبل زمیندار لقمان لغاری، حنیف میو، عزیز میو اور انور ملک کے زرعی آلات چوری ہوگئے تھے۔ پولیس کو اطلاع کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔