پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جاری‘15ہزار حجاج وطن پہنچ گئے

199

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جاری ہے۔ جمعرات تک50پروازوں کے ذریعے15ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔ پی آئی اے جدہ اور مدینہ منورہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے لیے حج پروازیں چلارہی ہے۔