کچھ عرصہ قبل محمود آباد سے لاپتا نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہوسکا

207

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمود آباد سے کچھ دنوں قبل لاپتا ہونے والا نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔ پولیس نے اہلخانہ کی جانب سے دی جانے والی گمشدگی کی درخواست وصول کر لی، اس حوالے سے لاپتا ہونے والے 22 سالہ محمد حارث اعوان کے بھائی ذاکر نے بتایا کہ ان کا بھائی گزشتہ جمعہ کی صبح اپنی رہائش گاہ واقع محمود آباد 6 نمبر سے کام پر جانے کے لیے نکلا تھا جس کے بعد وہ لاپتا ہے اور خیریت کی کوئی اطلاع نہیں۔