کراچی میں 20 روز کے دوران 186 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا

267

کراچی (این این آئی)کراچی میں 20 روز کے دوران 186 افراد ڈینگی بخار سے متاثر ہوچکے۔ رواں سال اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔سربراہ انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق رواں سال شہر میں 1100 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 20 روز کے دوران اس بخار میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 186 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔سربراہ انسداد ڈینگی سیل نے ہدایت کی کہ مچھر سے بچاؤ کے لیے
بالائی اورزیر زمین ٹینکس کوصاف رکھیں۔ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاکہ گھر،گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، طلوع اور غروب آفتاب کے وقت پرخاص احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈینگی بخار