سیلز ٹیکس ریفنڈز اور پی آر اوز کا اجراء تا خیر کا شکا ر ہے،دارو خان اچکز ئی

220

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئردارو خان اچکز ئی نے وزیر اعظم کے مشیر برا ئے فنانس اور ریو نیو ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تو جہ حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کی جانب دلا ئی ہے ۔ ان وعدوںمیں خصو صی طور پر فنانس ایکٹ 2019اور ایکسپورٹ سیکٹر کے تمام فنڈ بشمو ل ریفنڈ کلمز ، کسٹم ڈیو ٹی ڈرابیک، ڈی ایل ٹی ایل وغیر ہ کا فی عر صے سے ادا ئیگیوں کے لیے التوا ء کا شکار ہیں ان کو جلد از بحال کیا جا ئے تا کہ آرڈرز وقت پر مکمل کر سکیںجس سے فنانس ایکٹ 2019 کے مطابق بر آمدات کے حجم میں اضافہ ہو گا اور تجا رتی خسارے میں کمی واقع ہو گی۔فنانس ایکٹ 2019کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ اگر چہ ایف بی آرکی طر ف سے نئی قا ئم کی گئی کمیٹی ریفنڈ سیٹلمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی مدد سے بر آمدکنند گا ن کو پرامیسر ی نو ٹس کا جراء تو کیا جا رہا ہے لیکن سیلز ٹیکس ریفنڈز اور پی آر اوز کے اجراء کا عمل تا خیر کا شکا ر ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر برا ئے وزیر اعظم برا ئے فنانس و ریو نیو اور ایف بی آر کی کا وشو ں کو سراہتے ہو ئے کہاکہ آٹو میٹیڈ پیمنٹ آن جنریٹیڈ ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز واجبات کی ادائیگی کے لیے ای آر ایس کو متعارف کروایا۔اس کے علاوہ انہو ں نے5 مینو فیکچر نگ سیکٹر کے سیلزٹیکس واجبات کی ادائیگی 72 گھنٹے میں رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ہو نے کے اقدام کو بھی سراہا، البتہ اس سسٹم کے عملدرآمد میں تا خیر پر تشویش کا اظہار بھی کیا ۔